• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 603926

    عنوان:

    مزارات پر کپڑے باندھنا

    سوال:

    آج لوگ مزارات، درگاہوں پر جا کر جھوٹے جھوٹے کپڑے باندھتے ہیں، اس کی اسلام میں کیا حقیقت ہے ؟

    جواب نمبر: 603926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 675-569/D=08/1442

     مزارات اور درگاہوں پر کپڑے باندھنے کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اگر صاحب قبر کے تقرب حاصل کرنے کے لئے کپڑا باندھا جائے تو حرام ہے۔ قال فی الشامی: اعلم أن النذور الذي یقع للأموات من أکثر العوام ویوٴخذ من الدراہم والشمع والزیت ونحوہا إلی ضرائح الأولیاء تقربا إلیہم فہو بالإجماع باطل وحرام (ردالمحتار مع الدر: 2/439)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند