• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 603920

    عنوان:

    ابتدائے آفرینش میں سب حق پر تھے تو غیرمسلموں كا وجود كیسے ہوا؟

    سوال:

    وبعد ذلک میرا سوال یہ ہے کہ جب دنیا کے اندر سب سے پہلے حضرتِ آدم علیہ السلام تشریف لائیں اور یہ مسلمان ہی کیا وہ ایک نبی تھے تو ابھی تک کے سارے لوگوں کو مسلمان ہی ہونا چاہیے نہ یہ ہندو کہاں سے آگئے ان ہندو ؤں ان کا دھرم کون سکھایا براہ کرم جواب دیں۔

    جواب نمبر: 603920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:770-744/L=10/1422

     یہ بات صحیح ہے کہ شروع میں تمام لوگ حق پر تھے ان میں گمراہی نہیں تھی لیکن رفتہ رفتہ عقائد میں بگاڑ پیدا ہونے لگا اور یہ بگاڑ اس درجہ پیدا ہوا کہ لوگ کفر وشرک میں مبتلا ہوگئے؛ لیکن یہ بگاڑ بیک وقت پیدا نہیں ہوا بلکہ شیطان نے آہستہ آہستہ ان کو شرک پر آمادہ کیا۔ (مزید تفصیل کے لیے معارف القرآن/ ۵۰۳تا ۵۰۹) کا مطالعہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند