عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 603338
قعدہٴ اولی میں شامل ہوتے ہی امام كھڑا ہوگیا تواب وہ شخص تشہد پڑھ کر کھڑا ہوگا یا بغیر پڑھے ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک شخص قعدہ اولیٰ میں شامل ہوتاہے ، تب ہی امام صاحب تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوگئے تواب وہ شخص تشہد پڑھ کر کھڑا ہوگا یا بغیر پڑھے ؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔
جواب نمبر: 603338
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:587-385/sd=7/1442
صورت مسئولہ میں مقتدی تشہد پوری کرکے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگا۔ اس حکم کی تفصیل کے لیے دیکھیے: امداد الفتاوی: ۱/ ۵۱۰، قدیم مع حاشیہ حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند