متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 603280
خواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا۔
میں نے خواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے قیامت قریب ہے اور عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوا ہے ۔ خواب میں اس نے ہمیں کئی معجزے دکھائے اور ہم نے اس سے بعیت بھی کیا۔ برائے کرم تعبیر بتا دیجئے ۔ شکریہ
جواب نمبر: 603280
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 553-456/M=07/1442
خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کی زیارت خیرو سعادت ہے، غم سے نجات اور درجات میں ترقی نصیب ہوگی، کتاب و سنت کی تعلیمات پر چلیں، موت کو یاد رکھیں اور آخرت کی تیاری میں لگے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند