عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 602909
مورتی بنانے کے لیے فیکٹری کرایہ پر دینا جائزہے یا نہیں، نیز اس كا كرایے كا كیا حكم ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض خدمت یہ ہے کہ مورتی بنانے کے لیے فیکٹری کرایہ پر دینا جائز ہیں یا نہیں؟
جواب نمبر: 602909
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 619-450/H=06/1442
مورتی کے بنانے کا حرام و گناہ ہونا تو شرعاً ظاہر ہی ہے آپ بھی جانتے ہیں اس کو بنانے کے لئے اپنی فیکٹری کرایہ پر دینا اس گناہ کا تعاون ہے اس لئے نہ دینا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند