• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602865

    عنوان: نکاح کے وقت ختم نبوت کے بارے میں بیانِ حلفی

    سوال: مفتی صاحب میرے ایک بھتیجے کا عنقریب نکاح ہونے جارہا ہے لیکن نکاح خوں نے کہا کہ مجھے یہ لڑکی والوں کے بارے میں قادیانی ہونے کا شک ہے ۔ اس کے لیے آپ ان سے بیان حلفی لے لیں۔ تو مفتی صاحب آپ مجھے ایسا ایک بیان ِحلفی بھیج دیں جو جامع ہو۔ جتنا جلدی ہو سکے بھیج مجھے اس کی بہت ضرورت ہے ۔

    جواب نمبر: 602865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 356-273/D=05/1442

     بیان حلفی ان الفاظ میں لیا جاسکتا ہے۔ دیگر مدعیان نبوت کی طرح مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کو ہم کافر اور کاذب مانتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے ”عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان“ یا اس کی برانچوں سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند