• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602860

    عنوان:

    فیروزہ پتھر کی انگوٹھی پہننا كیسا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا عقیق کے علاوہ فیروزہ کے پتھر کی انگوٹھی بھی ہاتھ میں پہن سکتے ہیں؟ اور اگر پہن سکتے ہیں تو اس کا شرعی طریقہ کیا ہے اور کیا حضرت علی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ نے فیروزہ کی انگوٹھی پہنی ہے ؟

    جواب نمبر: 602860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 506-384/D=06/1442

     فیروزہ ایک پتھر ہے اس کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ مردوں کو ساڑھے چار ماشہ چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے ا س کا نگینہ کسی بھی پتھر کا ہوسکتا ہے؛ البتہ پتھر کو جانی مالی نقصان یا نفع میں موثر سمجھنا غلط ہے اس طرح کا عقیدہ رکھنا یا اس عقیدہ سے پہننا جائز نہیں۔ قال فی الدر: والعبرة بالحلقة من الفضة لا بالفص فیجوز من حجر وعقیق ویاقوت وغیرہا (الدر مع الرد: 9/519)

    حضرت علی رضی اللہ عنہ کا عمل ہماری نظر سے نہیں گذرا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند