• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602729

    عنوان:

    جو غیر مسلم لوگ دنیا میں نیک کام کرتے ہیں انکے ساتھ آ خرت میں کیا ہوگا

    سوال:

    میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ جو غیر مسلم لوگ دنیا میں نیک کام کرتے ہیں مثلاً غریبوں کی مدد کرتے ہیں اور اخلاق کے اعتبار سے اچھے ہیں تو ان کے ساتھ آ خرت میں کیا معاملہ ہوگا ..․ کیا ان کے عذاب میں کوئی تخفیفِ ہوگی بالمقابل دوسرے کافروں کے ؟

    جواب نمبر: 602729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 565-568/B=08/1442

     جو غیرمسلم لوگ دنیا میں نیک کام کرتے ہیں آخرت میں اس کی وجہ سے ان کے عذاب میں کوئی تخفیف نہیں کی جائے گی؛ بلکہ اس کا بدلہ غیر مسلم کو صرف دنیا میں ہی ملے گا۔ مثلاً اللہ تعالی اسے دنیا میں ہی کوئی نعمت دیدے، خوشی عطا فرمادے، کچھ راحت و سکون عطا فرمادے، لیکن آخرت میں اس کا نیک عمل کام نہیں آئے گا۔ نیک عمل وہی کام آتا ہے جو ایمان کی حالت میں کیا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند