• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602624

    عنوان:

    اگر كبھی غلط لوگوں كا بیان سن لیا تو كیا اس سے كفر لازم آئے گا؟

    سوال:

    انجینئر علی مرزا ایک شخص ہے جو انٹرنیٹ پر ہے ․ کء علما نے بتایا کہ وہ صحیح نہیں ہے ․ وہ شاید کہتا ہے کہ اسے آئمہ اربع سے زیادہ علم ہے اور شاید خود فتوی دیتا ہے ․ اس وقت مجھے لگا یہ کوء ایسا انسان ہے جو شاید لوگوں کو غلط چیزیں بتاتے ہیں․ پھر معلوم ہوا کہ وہ دین کے احکام اپنی سمجھ سے بتاتے ہیں․ اگر کبھی ایسے لوگوں سے کوء مسئلہ دیکھ لیا جائے تو کیا کفر کا گناہ ملتا ہے ؟ اگر نہیں تو کیا گناہ ملتا ہے ؟

    جواب نمبر: 602624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:487-391/N=7/1442

     (۱، ۲): اس صورت میں کفر کا حکم تو نہیں ہوگا بہ شرطیکہ ضروریات دین میں سے کسی چیز کا انکار نہ ہو؛ البتہ اس طرح کے لوگوں کی باتیں سننے سے گریز کرنا چاہیے؛ ورنہ عام طور پر آدمی راہ راست سے بھٹک کر گمراہ ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند