• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602613

    عنوان:

    توہمات كی فكر میں نہ پڑیں

    سوال:

    ۱. ہمارا یقین ہے کہ سب کچھ اللہ ہی نے بنایا ہے . اللہ ہی نے انسان کو عقل اور اسباب دیئے جس سے انسان موبائل بناتا ہے . اس لئے سب کچھ یہاں تک کہ موبائل فون بھی اللہ ہی نے بنائے ہیں. کیا میرا عقیدہ صحیح ہے ؟ ۲. میں جب موبائل فون میں کوئی فولڈر بناتا ہوں تو مجھے وسوسہ آتا ہے کہ سب کچھ اللہ بناتا ہے ، تو کیا یہ فولڈر بھی؟ میں کہتا ہوں ہاں. پھر وسوسہ آتا ہے تو تم کیوں create بٹن دبا رہے ہو، تم بنا رہے ہو یا اللہ؟ تو ان وسوسوں کے ڈر سے نہیں کرتا. ان کا جواب میں یہ دے رہا ہوں کہ میں صرف ذریعہ ہوں کر اللہ رہا ہے . آپ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں.

    جواب نمبر: 602613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 582-428/H=06/1442

     اللہ پاک نے جو اختیار دے رکھا ہے اس اختیار کے بقدر انسان اعمال صالحہ کو اپنائے اور گناہوں سے اپنے آپ کو بچاتا رہے بس اس کی طرف توجہ رکھیں باقی سب جھمیلوں اور توہمات و تخیلات کی سوچ اور فکر میں نہ پڑیں یہی اسلم راستہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند