• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602607

    عنوان:

    مجھے اللہ کی ذات کے بارے میں وسوسے آتے ہیں‏، اس كا كیا علاج ہے؟

    سوال:

    مجھے اللہ کی ذات کے بارے میں وسوسے آتے ہیں. مجھے وسوسہ آتا ہے کہ ۱. اللہ سب کچھ کرتا ہے ؟اگر اللہ سب کچھ کرتا ہے تو جو انسان کر رہا ہے کیا وہ بھی اللہ کرتا ہے ؟ جیسے انسان ضروریات کرتا ہے . اس کو واضح کر دیجئے ۲. اب شیطان میرے دل میں وسوسے ڈالتا ہے کہ اگر تم اس کا مطلب صحیح نہیں بتا پا رہے تو تم ایمان والے نہیں. آپ اس معاملے میں دہنماء فرمائیں ۳. سب کچھ اللہ نے بنایا ہے تو کیا یہ عمارت اللہ نے بناء ہے ؟ میں جواب دیتا ہوں کہ انسان کو عمارت بنانے کی عقل اور ذرائع اللہ ہی نے دئے ہیں. اس لئے سب کچھ یعنی عمارت بھی اللہ نے بناء ہیں. میرا عقیدہ صحیح ہے ؟ ۴. میں ان سوال پہ کبھی خاموشی اختیار کرتا ہوں اور کبھی اپنی عقل کے مطابق جواب دے دیتا اور اس جواب کو زبان سے کہہ دیتا ہوں. کیا میرے ایمان پر 'خاموشی' سے یا 'دل یا زنان سے عقل کے مطابق' جواب دینے سے میرے ایمان پر کوء اثر تو نہیں پڑا بتا دیں. دونوں صورتوں میں بتا دیں. جن سوالوں کا میں نے جواب دیا ہے ان کا کیا کروں. ۵. کیا اگر ایسے سوال ہمارے دل میں آئیں تو ان کا جواب ڈھونڈنا چاہئے یا پھر آمنت بااللہ کہہ کر سوچنا بند کر دینا چاہئے . کیا بس اللہ اور اس کے رسول نے جو باتیں بتاء ہیں ان پر ہی ایمان رکھ کر زیادہ اس کی طرف توجہ نہیں دینا چاہئے .

    جواب نمبر: 602607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 579-426/H=06/1442

     (۱) تا (۵) وساوس کا یہی علاج ہے کہ اُن وساوس کے ازالہ کی طرف بھی توجہ نہ کی جائے نہ اپنے آپ سے سوال جواب میں پڑیں اللہ تعالی جل شانہ اور اس کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ ارشاد فرما دیا وہ برحق ہے بس یہ سوچ کر اور زبان سے کہہ کر اعمال صالحہ میں لگے رہیں گناہوں سے بچتے رہیں اللہ پاک ہر خیر سے نوازے اور ہر شر سے حفاظت فرمائے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند