• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602424

    عنوان:

    رشتے آتے ہیں، پر لوگ پسند نہیں کرتے‏، كوئی وظیفہ بتادیں

    سوال:

    رشتے آتے ہیں، پر لوگ پسند نہیں کرتے نیک اور جلدی شادی کا وظیفہ بتادیں، اور میں دارالعلوم دیوبند کا بہت شکر گزار ہوں میرے بہت سے مسٴلہ کی وضاحت فرماتے ہیں ۔جزاک اللہ خیر کثیر

    جواب نمبر: 602424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 413-349/M=06/1442

     صبر و ہمت سے کام لیں، کسی وسوسے کا شکار نہ ہوں، ہر چیز کا وقت مقرر ہے، نیک رشتے کے لیے اللہ تعالی سے دعا مانگتے رہیں، گناہوں سے بچیں، نمازوں کی پابندی رکھیں، ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگا کریں: رب إنی لما أنزلتَ إليّ من خیر فقیر ۔ اس کے علاوہ یَا لَطِیفُ ، یَا جَامِعُ سونے سے پہلے سو سو (100-100) مرتبہ پڑھ لیا کریں، نیز سورہ طارق اور سورہ واقعہ بھی روز پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند