• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602266

    عنوان:

    موٹرسائیکل کی قسطوں پر خرید وفروخت

    سوال:

    اگر میں بارگین سے ایک موٹر سائیکل قسط پر لیتا ہوں اور اس کی کل رقم اور قسط طے ہو جاتی ہے اس کے ساتھ میں یہ موٹر سائیکل اسی بارگین والے کو نقد اصل قیمت سے کم پر بیچ دیتا ہوں اور قسط جاری رہتی ہے اس صورت میں وہ رقم استعمال کرنا اور اس قسم کی لین دین کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:430-743/sd=1/1443

     یہ صورت جائز نہیں ہے، یہ سودی قرض کا ایک حیلہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند