عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 602238
میں نے گھر والوں كے سامنے كچھ غلط نظریات بیان كردیے تھے اب اس كی اصلاح کیسے ممکن ہے؟
میں نے کچھ ایسے عقائد،نظریات یا مسائل اپنے گھر کے افراد کو اسلامی عقائد،نظریات یا مسائل بتا کر بیان کر دیے جو کہ اسلامی تعلیمات سے متضاد تھے اب مجھے اپنی اس بات پر کافی شرمندگی ہے لیکن میں نے کونسے غلط عقائد،نظریات یا مسائل اسلامی عقائد،نظریات یا مسائل بتا کر بیان کیے تھے وہ تمام باتیں مجھ کو یاد نہیں آرہیں اب مجھے یہ اللہ سے دڑ ہے کہ اگر اُن غلط عقائد،نظریات یا مسائل پر میرا یا میرے گھر کے افراد کا کوئی غلط عقیدہ بن گیااور وہ عقائد،نظریات یا مسائل کسی بھی درجے میں کسی بھی طرح کا کفر تھے تو اِیسی صورت میں میرے اور میرے گھر کے افراد کی ایمان کی سلامتی کیسے ممکن ہے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں اپنے ربّ اللہ کے نزدیک پکے مومن اور پکے مسلمان ہوں؟
جواب نمبر: 602238
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 470-365/B=06/1442
اگر آپ کو بیان کردہ عقائد و نظریات یاد نہیں رہے تو آپ دوبارہ کبھی کبھی صحیح اسلامی عقائد و نظریات بیان کرتے رہیں تاکہ صحیح عقائد و نظریات ان کے کانوں تک پہونچ جائیں۔ پھر آپ ان لوگوں سے احتیاطاً یہ کہہ دیں کہ جن عقائد و نظریات پر عمل کرنا چاہیں پہلے ان کے بارے میں ہم سے دریافت کرلیں۔ اگر وہ کسی غلط عقیدہ اور نظریہ پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان کی اصلاح فرمادیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند