عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 601988
گھر یا دفتر میں مندر کی تصویر لگانا
کیا ایسا وال پیپر گھر یا دفتر کی دیوار یا موبائل فون کی اسکرین پر آویزاں کر سکتے ہیں جس میں کسی مندر یا کفار کے عبادت خانے کی تصویر بھی بنی ہو، یعنی ایسی تصاوی وال پیپر کے طور پر لگانا جس میں مندر وغیرہ کی عمارت بھی نظر آرہی ہو، کیا یہ جائز ہے ؟ کیا اس میں کفار کے عبادت خانے کی تعظیم کا پہلو ہے ؟ اگر مندر کی عمارت آویزاں مقصود نہ ہو، بلکہ صرف کوئی حسین منظر آویزاں کرنا مقسود ہو جس میں کافروں کا عبادت خانہ بھی ضمناً نظر آرہا ہو تو کیا حکم ہوگا؟
جواب نمبر: 601988
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 454-331/H=05/1442
اس طرح کی تصاویر دفتر، دیوار اور موبائل وغیرہ میں لگانا جائز نہیں، حسین مناظر آویزاں کرنے کی نیت سے بھی ایسا کرنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند