عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 601661
اللہ اور رسول کی محبت كتنی ہونی چاہیے؟
اللہ اور رسول کی سچی محبت دل میں کیسی چاہیے، اس بات کی وضاحت فرما دیجئے تفصیل میں بتائیں۔ جزاک اللہ خیر
جواب نمبر: 601661
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 313-268/M=05/1442
اللہ اور رسول کی محبت دل میں کائنات کی ہر شیء سے زیادہ ہونی چاہئے، اللہ اور رسول سے سچی محبت کی پہچان یہ ہے کہ آدمی ہر حال میں احکام شریعت کو بجا لائے، اللہ و رسول کو جو چیزیں محبوب ہیں ان کو محبوب رکھے اور جن چیزوں سے نفرت ہے اُن سے باز رہے، ذکر الٰہی اور درود پاک کی کثرت رکھے اور سنت و شریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند