• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601518

    عنوان:

    چندے كی رقم سے امام كو تنخواہ دینا؟

    سوال:

    ہمارے یہاں مسجد میں امام کی سخت ضرورت ہے ۔ کیا ہم ان کو صد قے کی رقم تنخواح میں دے سکتے ہیں ؟ اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔

    جواب نمبر: 601518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:283-216/N=5/1442

     ضروریات مسجد کے لیے مسجد کو جو چندہ دیا جاتا ہے، وہ نفلی صدقہ ہی ہوتا ہے، یعنی: اس پر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے، اور ضروریات مسجد میں امام کی تنخواہ بھی شامل ہے؛ لہٰذا اگر کوئی شخص ثواب کی نیت سے مسجد میں چندہ دیتا ہے تو اُس سے امام کی تنخواہ دینے میں شرعاًکچھ مضائقہ نہیں؛ البتہ زکوة، فطرہ وغیرہ کا پیسہ مسجد میں نہیں دیا جاسکتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند