معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 601467
لا طلاق قبل النکاح والی حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ صحیح حدیث ہے یہ کس کتاب میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے اور اس مضمون میں کیا بن عباس کا کوئی قول سند صحیح کے ساتھ مروی ہو تو عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 60146720-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:358-350/L=6/1442
جی ہاں لاطلاق قبل النکاح یہ حدیث صحاح ستہ میں سے ابن ماجہ میں ہے ، نیز اس کے علاوہ بھی دیگر کتب حدیث میں صحیح سند کے ساتھ مذکور ہے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہما سے بھی یہ مضمون ثابت ہے -
عن علی بن أبی طالب، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم، قال: لا طلاق قبل النکاح(سنن ابن ماجہ 1/ 660،رقم: 2049،باب لا طلاق قبل النکاح) عن ابن عباس: أنہ کان لا یری الظہار قبل النکاح شیئا، ولا الطلاق قبل النکاح شیئا(مصنف عبد الرزاق الصنعانی 6/ 436،رقم:11553، باب الظہار قبل النکاح)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
زید نے بیوی کو فون پر ایک طلاق دی ، دوسری طلاق بیوی کے سامنے دی ، اس کے ایک ہفتے بعد جب بیوی نے زید سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ تم میری بیوی نہیں ہو، میرا اب تم سے کوئی تعلق نہیں رہا، میرا تم سے کوئی رشتہ نہیں ۔ اس کے بعد زید نے اپنے عزیزوں کے اصرار کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری بیوی نہیں ، وہ میری بیوی نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ زید نے تیسری مرتبہ لفظ طلاق تو نہیں استعمال کیا ، لیکن دل سے طلاق کی نیت سے مذکورہ الفاظ کہے تو کیا اب مکمل طلاق واقع ہوگئی ؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
1900 مناظرمیں جانناچا ہتا ہوں کہ میرے بھائی نے اپنی حاملہ بیوی کوکہا کہ اگرمیں آئندہ تمہا رے پاس آوٴں (تمہارے ساتھ مجامعت کروں)تو تم پر تین طلاق تو: (۱لف) کیااس کے اپنی بیو ی کے ساتھ صحبت کرنے پرتینوں طلاق واقع ہونگے؟ (ب) اگر اس کی بیوی جنسی خواہش کی تکمیل کی غرض سے اپنے شو ہرکو بتائے بغیراس کے پاس آئی تو؟ (ج) اوراگرمیاں بیوی دونوں اپنا حنفی مسلک بدل کر شافعی یا حنبلی مسلک اختیار کرلیں تو؟ براہ کرم،فتوی دیں۔
2122 مناظرمیرا
نکاح اپنی کزن سے ہوگیا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی میں اس سے تین بار تنہائی میں مل
چکا ہوں۔ کچھ دن پہلے میری اپنی منگیتر سے لڑائی ہوئی میں نے اس کو غصہ میں کہا
اگر تم مجھ سے دوسروں کی وجہ سے لڑتی ہو تو مجھ سے تعلق مت رکھو مگر میرا ارادہ
طلاق کا نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد اس نے فون کیا اور مجھ سے کہا کہ تم مجھ سے تعلق
نہیں رکھنا چاہتے، تو میں نے کہا نہیں ،اس نے تین بار کہا اور میں نے تین بار یہی
جواب دیا۔ مفتی صاحب میرا ارادہ طلاق کا بالکل نہیں تھا۔ مفتی صاحب برائے کرم میری
مدد کریں۔ میں اس وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔