• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 601460

    عنوان:

    شیعیت سے اسلام کی طرف عود

    سوال:

    میں شیعہ فرقہ سے تعلق رکھتی ہوں اور اعلی تعلیم یافتہ ہ وں عمر 29سال ہے لیکن پچھلے 5 سال سے میری سوچ اور عقیدے میں تبدیلی آنا شروع ہ و گء جب میں نے کسی دوست کے مشورے پر قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور اس امر کا یہ نتیجہ آیا کہ میں عام مسلمان جیسا کلمہ پڑھنے لگ گئی اور تمام شیعہ عقائد چھوڑنے کے بعد مسلمانوں والے تمام عقائد کی پیروی کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہ وں لیکن میرے ماں باپ کو اس بات پہ شک ہ ے اور وہ میری شادی کسی شیعہ ساتھ زبردستی کرنا چاہ رہے تاکہ میں شیعہ رہ سکوں جبکہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور وہ ایک با عمل مسلمان ہ ے جسکے عمل نے مجھے دین کی طرف مزید راغب کر دیا ہ ے میرے ماں باپ اس کے لیے کبھی نہ یں مانیں گے کیونکہ وہ شیعہ نہیں اور میں اس لیے اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں تاکہ میری شیعہ فرقے سے نجات ممکن ہو سکے۔

    براہ کرم اسلام کی رو سے راہنمائی فرما دیں کہ کونسا راستہ اختیار کروں تا حں ات ممنون رہوں گی۔

    جواب نمبر: 601460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-201/sn=4/1442

     شیعیت اپنے اصول وقواعد جو ان کی معتبر کتابوں میں موجود ہیں، کی روشنی میں ایک باطل مذہب ہے ، آپ نے اس سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرکے اچھا کیا ہے ، آپ نے اپنے لیے دائمی نجات کا راستہ اختیار کیا ہے ، ہمارے نبی محمد ﷺ نے فرمایا کہ خدا کی معصیت میں کسی کی اطاعت جائز نہیں ہے ؛ لہذا اگر آپ نے واقعتًا سچے دل سے اہل السنت والجماعت میں داخل ہونے کاارادہ کیا ہے اور اِس لڑکے سے نکاح کرنے کی صورت میں آپ کو اس سلسلے میں مدد ملنے کی امید ہے تو آپ اس سے شرعی طریقے پرنکاح کرلیں۔

    قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا طاعة لمخلوق فی معصیة الخالق (مصنف ابن أبی شیبة ، رقم: 33717)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند