• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 60135

    عنوان: میری نظر میں کچھ لوگ ہیں جو اپنے گھروں میں چراغ جلاتے ہیں اور کھانا پاکر پھینکتے ہیں اور اس کے بعد پانی سے نہا لیتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ ترقی کے لیے کئے جاتے ہیں، کیا ایسا کرنے سے شرک واقع ہوجاتاہے، کیاوہ کافر ہوجائیں گے؟

    سوال: میری نظر میں کچھ لوگ ہیں جو اپنے گھروں میں چراغ جلاتے ہیں اور کھانا پاکر پھینکتے ہیں اور اس کے بعد پانی سے نہا لیتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ ترقی کے لیے کئے جاتے ہیں، کیا ایسا کرنے سے شرک واقع ہوجاتاہے، کیاوہ کافر ہوجائیں گے؟

    جواب نمبر: 60135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1138-1147/L=10/1436-U یہ عقیدہ غلط ہے اس میں بلاوجہ کھانے کو ضائع کرنا ہے جو درست نہیں؛ اور اگر اس عمل کو ترقی میں موٴثر بالذات سمجھا جائے تو یہ شرک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند