عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 601321
نجومی کو ہاتھ دکھانا
میرا سوال ہے کہ کسی نجومی کو اپنا ہاتھ دیکھا کر اپنی قسمت کے بارے میں معلوم کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 601321
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:272-180/sn=4/1442
نجومی ، کاہن اور فال نکالنے والوں کے پاس جا کر انھیں ہاتھ دکھانا اور ان کی باتوں پر بھروسہ کرنا شرعا جائز نہیں ہے ۔ احادیث میں نجومی وغیرہ کے پاس جانے والوں پر سخت وعید آئی ہے ۔
عن أبی تمیمة، عن أبی ہریرة، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من أتی کاہنا قال موسی فی حدیثہ فصدقہ بما یقول ثم اتفقا أو أتی امرأة قال مسدد: امرأتہ حائضا أو أتی امرأة قال مسدد: امرأتہ فی دبرہا فقد برء مما أنزل علی محمد(سنن أبی داود 4/ 15،رقم: 3904،باب فی الکاہن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند