• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 601320

    عنوان:

    کیا متعہ کو حلال سمجھنے والا شخص کافر ہے اور دائر اے اسلام سے خارج ہے؟

    سوال:

    کیا متعہ کو حلال سمجھنے والا شخص کافر ہے اور دائر اے اسلام سے خارج ہے؟

    جواب نمبر: 601320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:283-767/sd=2/1443

     کفر کے سلسلے میں فقہائے کرام نے جو اصول بیان کیے ہیں ، ان کی روشنی میں راجح یہ معلوم ہوتا ہے کہ متعہ کو حلال سمجھنے والے کو مطلقا کافر نہیں قرار دیا جائے گا؛ بلکہ اس کے سامنے متعہ کی حرمت کے دلائل پیش کیے جائیں گے ، اس کے باوجود اگر وہ انکار کرے تو اس کو کافر سمجھا جائے گا ؛ اس لیے کہ متعہ کی حرمت اگرچہ قطعی ہے؛ لیکن یہ ضروریات دین میں سے نہیں ہے اور کفر کے سلسلے میں قطعی اور ضروری دونوں کے حکم میں فرق ہے، تفصیل کے لیے دیکھیے: جواہر الفقہ : ۱۱۳/۱، زکریا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند