• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 600922

    عنوان:

    حلق کرانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    کیانبیﷺنے کبھی حلق کرایا ہے ؟ اگر نہیں کرایا ہے تو کیا حلق کرانا بدعت کہاجاسکتاہے ؟

    جواب نمبر: 600922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 286-221/B=03/1442

     حج کے موقعہ پر احرام سے نکلنے کے لئے آپ نے حلق کرایا ہے، زیادہ تر آپ نے سر پر بال رکھے ہیں۔ وَفْرَہ ، لِمَّہ ، جُمَّہ تین طرح کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھے ہیں۔ (۱) کانوں کی لَو تک ۔ (۲) کندھے تک ۔ (۳) ان دونوں کے درمیان تک۔

    خلفاء راشدین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بال منڈانا ثابت ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ آپ نے ایک لڑکے کو دیکھا کہ اس نے سر کے کنارے کے حصوں سے بال کٹوا رکھا ہے۔ تو آپ نے اسے بلایا اور فرمایا: احلقوا کلّہ أو اترکوا کلّہ ۔ یعنی سرکے بال کُل رکھو یا کُل منڈاوٴ۔ چھوٹے بڑے بال رکھنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند