• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600595

    عنوان: گورمنٹ كی طرف سے ممانعت كی صو رت میں جمعہ کی نماز کے لیے مسجد جانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    آج کل مسجد میں نماز کے لیے جا نا کیسا ہے جبکہ گور مینٹ کی طرف سے اجازت نہیں آئی ہے ، جمع کی نماز مسجد بید کر کے نماز ادا کر نا کیسا ہے ؟

     کچھ لوگ مسجد میں جمع ہو کر مسجد کا دروازہ بند کر لے تے ہیں اور نماز جمع ادا کر تے ہیں۔ جبکہ گور مینٹ کی طرف سے اجازت نہیں آئی ہے ۔ ایسی صو رت میں جمعہ کی نماز کے لیے مسجد جا نا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 600595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 65-40/D=02/1442

     مختلف علاقوں اور صوبوں کے لحاظ سے گورنمنٹ کی طرف سے اجازت ہونے نہ ہونے کی نوعیت بھی مختلف ہے لہٰذا اس سلسلے میں مقامی مفتیان کرام کی طرف رجوع کریں اور ان کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند