• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600543

    عنوان: شادی كے لیے قمر در عقرب كا لحاظ کرنا ؟

    سوال:

    شادی کی تاریخ طے کرتے وقت ہم "قمر در عقرب "والے دنوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا "شرک" ہے ؟

    جواب نمبر: 600543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 193-119/B=02/1442

     قمر در عقرب والے دنوں کا چھوڑنا یا اسے اختیار کرنا یہ علم نجوم سے تعلق رکھتا ہے۔ شریعت اسلام میں علم نجوم معتبر نہیں۔ ہم مسلمانوں کو اس سے احتراز کرنا چاہئے؛ البتہ جب تک اس میں شرکیہ عقائد یا شرکیہ عمل نہ پایا جائے، شرک کا حکم لگانا مشکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند