• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600406

    عنوان:

    پل صراط پر سے لوگ کب گذریں گے، حساب و کتاب سے پہلے یا حساب و کتاب کے بعد؟

    سوال:

    احادیث میں ہے کہ پل صراط جہنم کے اوپر ہے اور قیامت کے دن ہر شخص کو اس پر سے گذرنا ہوگا۔ جو نکوکار ہیں وہ پار ہوکر بہشت میں داخل ہوجائیں گے اور جو بدکار ہیں اوہ جہنم میں گر جائیں گے۔ میرا سوال یہ ہے کہ:

    (۱) پل صراط کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟

    (۲) پل صراط پر سے لوگ کب گذریں گے، حساب و کتاب سے پہلے یا حساب و کتاب کے بعد؟ حساب و کتاب سے پہلے گذریں گے تو حساب کس کا ہوگا اور اگر حساب کے بعد گذرنا ہوگا تو کیوں گذرنا ہوگا جب کہ سزا و جزا کا اور شفاعت کا اعلان ہوچکا ہوگا۔ برائے کرم مستند حوالوں کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں ۔

    (۳) بعض لوگوں کے مطابق دنیا ہی پل صراط ہے۔ یہ کہاں تک صحیح ہے۔

     

    جواب نمبر: 600406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 162-473/B=07/1442

     نامہٴ اعمال کب تولے جائیں گے، اور داہنے یا بائیں ہاتھ میں کب ملیں گے، اعمال کا حساب و کتاب کب ہوگا، پل صراط پر کب گذرنا ہوگا۔ ان سب کی ترتیب صراحت کے ساتھ احادیث میں ہماری نظر سے نہیں گذری۔ یہ سب ایمانیات کے قبیلے سے ہیں۔ ہمیں ان سب امور پر ایمان لے آنا چاہئے اور اس کی کھود کرید میں نہ پڑنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند