• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 60020

    عنوان: كیا اللہ کا دیدار خواب کے اندر ممکن ہے؟

    سوال: مجھے کچھ وقت پہلے اللہ کی ذات کی ماہیت کے بارے میں کافی خیالات آتے تھے بیداری میں بھی نیند میں بھی ذات کے بارے میں بھی متشابہات کے بارے میں بھی۔ حضرت میرا عقیدہ یہ ہے اور مرتے دم تک یہی رہے گا کہ اللہ کی ذات متشابہات کا علم خود اللہ جتنا ہے جو وہ جانتا ہے میں اس علم پرسچا یقین اور ایمان رکھتا ہوں جو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیااس معاملے سب برحق ہے .یہ میرا عقیدہ ہے اللہ کے بارے ایک کشمکش ہے مجھے جتنا بھی خیال آے اللہ نہ کرے اگر کوئی خیال سچا ہواللہ کی طرف سے ہو جس کے بارے میں نے یہی سوچ فرض کی ہو کہ اللہ اس خیال سی پاک ہے مجھے شیطان پرشان کر رہا ہے اس صورت میں اللہ کی شان میں کہی گستاخی تو تصور نہی کی جاے گی؟ آپ بس اتنا بتا دیں اگر کسی کو دیدار ہو جاے نیند میں یا خیالات میں جب کہ اس کی سوچ یہ ہو کہ اللہ اس خیال سے پاک ہے کیوں کہ ہم نے اللہ کونہیں دیکھا جب کہ شیطان بھی خیالات ڈالتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی روشنی میں. تو اس صورت میں اس نے اللہ کی شان میں کوئی شرک یا گستاخی تو نہیں کی؟تاہم وہ اللہ پر سچا یقین رکھتا ہوجیسے قرآن و حدیث میں رکھنے کا حکم ہے ۔

    جواب نمبر: 60020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 912-908/B=9/1436-U اللہ کا دیدار خواب کے اندر ممکن ہے، حضرت امام ابوحنیفہ حضرت امام احمد بن حنبل نے بارہا اللہ کو خواب میں دیکھا، یہ بڑے ا ونچے مقام والے کو نصیب ہوتا ہے ہم جیسے سیاہ دل، گنہگار دل کو یہ دولت کہاں نصیب! رہا شیطانی وسوسہ تو اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند