• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600115

    عنوان:

    امام کی تنخواہ قمری مہینے سے دی جائے یا شمشی سے؟

    سوال:

    ہماری مسجد کے امام صاحب کو شمشی مہینے کے اعتبار سے تنخواہ دی جاتی ہے حالانکہ تقرر کے وقت کچھ طے نہیں ہواتھا امام صاحب کاکہنا ہے کہ قمری مہینے سے تنخواہ دی جائے گذشتہ اور آئندہ کی۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 600115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 90-58/H=02/1442

    گنجائش شمسی مہینہ کا لحاظ کرکے لینے دینے کی بھی ہے اور بہتر یہ ہے آئندہ قمری مہینوں کو ملحوظ رکھ کر تنخواہ کا لین دین طے کرلیں زمانہٴ گذشتہ میں جو لین دین ہوگیا اب اس میں تغیر تبدل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند