عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 600094
مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے شہر آگرہ میں ایک پل ہے جس کے تین حصے ہیں، سب سے اوپر ٹرین چلتی ہے اور اُس کے نیچے آدمی سواریوں کے ساتھ اور پیدل چلتے ہیں اور تیسرے حصے میں نیچے ندی ہے ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے جب بارش ہوتی ہے تو اوپر سے جہاں ٹرین چلتی ہے نیچے دوسرے حصے میں پانی آدمیوں کے اوپر گرتا ہے ۔ دوسری صورت جب بارش بند ہو جاتی ہے اُس کے ایک گھنٹے بعد تک بھی وہ پانی آدمیوں پر گرتا ہے ۔ کیا ان دونوں صورتوں میں وہ پانی ناپاک ہے یہ پاک ہے کیا اُن ہی کپڑوں کے ساتھ نماز درست ہوگی یا نہیں؟ مسئلہ کی وضاحت کردیں نوازش ہوگی ۔
جواب نمبر: 600094
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:55-45/sd=2/1442
اگر اس پانی میں نجاست کا اثر نہیں ہوتا ہے، بارش ہی کا پانی اوپر سے ٹپکتا ہے، تو یہ پانی پاک ہے، اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند