• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59933

    عنوان: اللہ کی ذات کی کُنہ اور حقیقت کو نیز اس کی کیفیات کو سمجھنا انسانی عقل سے بالاتر ہے،

    سوال: میں اللہ کونور سمجھتی ہوں وہ نور جس کو دیکھا تو بالکل نہیں جا سکتا بس عقل محسوس کرتی ہے کہ نور پھیلا ہوا ہے ہر جگہ. لیکن ساتھ ساتھ مجھے یہ بھی پتا ہے اس نور کی بھی ایک ذات ہے ایک حالت ہے جس کا علم خود اللہ پاک جانتا ہے جس کو ہم قیامت کے دن دیکھے گی کہ وہ نور کی اصل کفیت کیا ہے ۔ میرا عقیدہ ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 59933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 880-786/B=9/1436-U اللہ کی ذات کی کُنہ اور حقیقت کو نیز اس کی کیفیات کو سمجھنا انسانی عقل سے بالاتر ہے، اس مسئلہ میں اپنی عقل کا گھوڑا لنگرا کردینا چاہیے۔ بس صرف یہ اعتقاد وایمان رکھنا کافی ہے کہ وہ ایک ایسی ذات ہے جو تمام صفات کمالیہ کی حامل ہے، بس آگے کچھ اور سوچنے اور عقلی گھوڑا دوڑانے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند