عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 59751
جواب نمبر: 59751
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 111-125/L=2/1437-U ہمیں اس دور میں مومن کامل بننے اور ایمان واعمالِ صالحہ پر مضبوطی سے قائم رہنے کی ضرورت ہے، اللہ رب العزت نے سربلندی اور خلافت کی بنیاد اسی پر رکھی ہے اور اسی پر خلافت کا وعدہ فرمایا ہے۔ ﴿وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِینَ﴾ ﴿وَعَدَ اللَّہُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّہُمْ فِی الْأَرْضِ کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِہِمْ․․․﴾ الآیة․ اس کے علاوہ دیگر سوالوں کے جوابات کی ضرورت نہیں، ہمیں صرف تنزلی کے اسباب پر غور کرنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند