• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59674

    عنوان: اکثر مشہور و معروف لوگوں کے ساتھ شہید کا لفظ لگایا جاتاہے پاکستان میں جب وہ کسی حادثے میں انتقال کرجاتے ہیں ، جب کہ وہ اتنے دیندار لوگ نہیں ہوتے ہیں تو کیا ہمیں بھی انہیں شہید سمجھنا چاہئے؟

    سوال: اکثر مشہور و معروف لوگوں کے ساتھ شہید کا لفظ لگایا جاتاہے پاکستان میں جب وہ کسی حادثے میں انتقال کرجاتے ہیں ، جب کہ وہ اتنے دیندار لوگ نہیں ہوتے ہیں تو کیا ہمیں بھی انہیں شہید سمجھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 59674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 445-445/Sd=8/1436-U شریعت میں حقیقی شہید وہ مسلمان کہلاتا ہے جو اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لیے کفار ومشرکین کے ہاتھوں قتل ہوجائے یا اس کو کوئی مسلمان یا ذمی دھار دار آلہ سے قتل کردے، ایسا شخص شہید کامل کہلاتا ہے، اس پر دنیا اور آخرت دونوں جگہ شہادت کے احکام جاری ہوتے ہیں اور جو مسلمان کسی حادثے میں انتقال کرجاتے ہیں، وہ اخروی اعتبار سے شہید مانے جاتے ہیں، ان کو بھی شہید سمجھنا چاہیے اگرچہ وہ اپنی زندگی میں دیندار نہ ہوں۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۲۴۷-۲۵۳، باب الشہید، مطلب فی تعداد الشہداء، ومطلب: المعصیة ہل تنافی الشہادة؟ ط: دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند