• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59602

    عنوان: کیا کوئی گناہ زناسے بھی بڑا ہے جس پر عذاب زیادہ آنے کی امید ہو؟میں نے پڑھا ہے کہ غیبت اور سود کھانا زنا سے بھی بہت بڑا گنا ہ ہے؟

    سوال: کیا کوئی گناہ زناسے بھی بڑا ہے جس پر عذاب زیادہ آنے کی امید ہو؟میں نے پڑھا ہے کہ غیبت اور سود کھانا زنا سے بھی بہت بڑا گنا ہ ہے؟

    جواب نمبر: 59602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 514-514/Sd=9/1436-U غیبت سود اور زنا تینوں ہی گناہِ کبیرہ ہیں، احادیث میں تینوں گناہوں پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں؛ البتہ غیبت کا تعلق چونکہ حقوق العباد سے ہے، اس لیے اس کا گناہ زنا سے بڑھا ہوا ہے، چنانچہ حدیث میں بھی اس کی صراحت موجود ہے کہ غیبت کرنے والے شخص کا گناہ اس وقت تک معاف نہیں ہوتا جب تک کہ وہ شخص معاف نہ کردے، جس کی غیبت کی گئی ہے؛ لیکن احادیث میں غیبت کے گناہ کو زنا سے بڑا بتانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ زنا کا گناہ کم درجے کا ہے، یہ گناہ بھی گناہ کبیرہ ہے۔ وعن أبی سعید وجابر -رضي اللہ عنہما- قالا: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الغیبة أشد من الزنا․ قالوا: یا رسول اللہ وکیف الغیبة أشد من الزنا؟ قال: إن الرجل لیزنی فیتوب فیتوب اللہ علیہ - وفی روایة: فیتوب فیغفر اللہ لہ وإن صاحب الغیبة لا یغفر لہ حتی یغفرہا لہ صاحبہ․ (مشکاة: کتاب الآداب، باب حفظ اللسان، برقم: ۴۸۷۴) قال الملا علي القاري: قولہ: ”الغیبة أشد من الزنا“ أی: أصعب منہ لتعلقہا بحق العباد البتة - إلخ (مرقاة المفاتیح: ۷/۳۰۵۶، ط: دار الفکر بیروت) وعن أبي ہریرة رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الربا سبعون حوبًا، أیسرُہا أن ینکح الرجل أمہ (ابن ماجة، برقم: ۲۲۷۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند