• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59428

    عنوان: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح تمام انسانوں کے نبی تھے اسی طرح آپ جنات کے بھی نبی تھے، بہت سے جنات آپ کی رسالت پر ایمان لائے، ان میں دعوت وتبلیغ کا سلسلہ چلا،

    سوال: ہمارے یہا ں ایک شخص ہے جو یہ کہتاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جناب کے نبی نہیں ہیں؟ آپ علما ئے کرام کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟برائے مہربانی حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 693-689/B=8/1436-U حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح تمام انسانوں کے نبی تھے اسی طرح آپ جنات کے بھی نبی تھے، بہت سے جنات آپ کی رسالت پر ایمان لائے، ان میں دعوت وتبلیغ کا سلسلہ چلا، جو شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنات کا نبی نہیں مانتا وہ گمراہ اور بدعقیدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند