• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58927

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا روضہ رسول کے سامنے کھڑے ہو کر ”السلام علیکم یا رسول اللہ“ کہنا جائز ہے؟ نیز یا کیا اگر کوئی دوست عمرہ پر جارہا ہو اور اس کے ذریعہ سے سلام بھیجنا کہ روضہ رسول پر میرا نام لے کر نبی پاک کو سلام دیدینا صحیح ہے ؟ کیا اس طرح سلام نبی پاک کو پہنچ جاتاہے؟جزاک اللہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا روضہ رسول کے سامنے کھڑے ہو کر ”السلام علیکم یا رسول اللہ“ کہنا جائز ہے؟ نیز یا کیا اگر کوئی دوست عمرہ پر جارہا ہو اور اس کے ذریعہ سے سلام بھیجنا کہ روضہ رسول پر میرا نام لے کر نبی پاک کو سلام دیدینا صحیح ہے ؟ کیا اس طرح سلام نبی پاک کو پہنچ جاتاہے؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 58927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 566-562/B=7/1436-U جی ہاں روضہٴ اطہر کے سامنے کھڑے ہوکر السلام علیکم یا رسول اللہ کہنا جائز ہے۔ نیز اپنے دوست کے ذریعہ یہ کہلوانا کہ میرا نام لے کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پہنچانا بھی صحیح ہے، دونوں طرح سے سلام رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بہنچ جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند