• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58819

    عنوان: اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن مردے پر ایک خاص رحمت کرتے ہیں

    سوال: آپ سے مودِبانہ گذارش ہے کے مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے اور میں اس مسئلے کا حل قرآن و حدیث کی سند کے ساتھ چاہتا ہوں۔ میں نے کسی سے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن مردے پر ایک خاص رحمت کرتے ہیں اور وہ یہ کہ مرنے والا اپنی قبر پر آنے والے اپنے عیال کو سن اور دیکھ سکتا ہے ۔ برہِ کرم اس مسئلہ کا حل قرآن وحدیث کے حوالے کے ساتھ دے کرمیری بے چینی کوختم کرکے اس ناچیز کوشکریہ کا موقعہ دیں۔

    جواب نمبر: 58819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 389-354/Sn=6/1436-U فضائل جمعہ کے سلسلے میں یہ حدیث تو آئی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کا انتقال جمعہ کے روز ہو، اللہ تعالیٰ اسے عذابِ قبر سے محفوظ رکھے گا ”عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوتُ یَوْمَ الجُمُعَةِ أَوْ لَیْلَةَ الجُمُعَةِ إِلَّا وَقَاہُ اللَّہُ فِتْنَةَ القَبْرِ“ رواہ أحمد والترمذي (رقم: ۱۰۷۴، ترمذي)؛ لیکن آپ نے جو مضمون ذکر کیا اس مضمون کی کوئی حدیث تلاش کے باوجود نہیں ملی، آپ نے جن سے سنا، ان سے حوالہ یا کم ازکم حدیث کے عربی الفاظ معلوم کرلیں، پھر ان شاء اللہ اس سے متعلق کچھ لکھا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند