• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58778

    عنوان: اسلام میں سحر /جادو کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ اور شریعت میں اس کا کیا حال ہے ؟ تفٓصیل سے وضاحت فرمائیں، نیز بزبان اردو سحر اور اس کے شرعی علاج پر مدلل و مفصل مستند کتابیں ہوں تو ان کے نام بھی تحریر فرمائیں ، عنایت ہوگی۔ جزاک اللہ ۔

    سوال: اسلام میں سحر /جادو کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ اور شریعت میں اس کا کیا حال ہے ؟ تفٓصیل سے وضاحت فرمائیں، نیز بزبان اردو سحر اور اس کے شرعی علاج پر مدلل و مفصل مستند کتابیں ہوں تو ان کے نام بھی تحریر فرمائیں ، عنایت ہوگی۔ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 58778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 302-302/Sd=6/1436-U اہل سنت والجماعت کا مذہب یہ ہے کہ سحر کی تاثیر حق ہے؛ لیکن سحر کرنا حرام اور ناجائز ہے، احادیث میں سحر کرنے کی سخت ممانعت وارد ہوئی ہے، سحر کے شرعی علاج کے سلسلے میں آپ بہشتی زیور، نواں حصہ، صفحہ ۸۶-۹۰ کا مطالعہ کریں، قال ابن عابدین: السحر حق عندنا وجودہ وتصورہ وأثرہ - إلخ (شامی) وعن أبي ہریرة رضي اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: اجتنبوا الموبقات: الشرک باللہ والسحر (البخاري: ۲/۸۵۸، کتاب الطب، باب الشرک والسحر من الموبقات)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند