• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58577

    عنوان: اگر کسی پر کوئی مصیبت یا پریشانی آئے تو اس کو ظلم سے تعبیر کرنا انتہائی غلط اور سخت جملہ ہے

    سوال: مسلم شریف کی حدیث ہے کہ (زندگی میں جو کچھ بھی ہوتاہے وہ چاہے اچھا ہو یا برا ، اسے اللہ ہی کرتاہے اور اللہ کی مشیت سے ہوتاہے)اگر کوئی یہ کہے کہ میرے ساتھ جو بھی ہونا تھا اللہ جانتے تھے مجھے پیدا کرنے سے پہلے تو میر ے ساتھ ظلم ہوا، یہ تو پہلے سے طے تھا۔ اس موضوع پر ذرا رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 634-634/M=6/1436-U یہ مسئلہ تقدیر سے متعلق ہے اور یہ بہت اہم اور نازک ہے یہ صحیح بات اور ثابت ہے کہ اچھی بری تقدیر سب اللہ کی طرف سے ہے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس کی تقدیر میں کیا لکھا ہوا ہے اور کس انداز سے لکھا ہوا ہے؟ اگر کسی پر کوئی مصیبت یا پریشانی آئے تو اس کو ظلم سے تعبیر کرنا انتہائی غلط اور سخت جملہ ہے، اس سے توبہ کرنا چاہیے اور آئندہ ایسا کہنے سے باز آنا چاہیے، آدمی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اسے اپنی بدعملی کا نتیجہ سمجھنا چاہیے اور تقدیر کے مسئلے میں بحث کرنے اور الجھنے سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند