• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58161

    عنوان: قسمت ، تقدیر اورمقدر کیا ہے؟ ان الفاظ کے معنی کیا ہیں ؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: قسمت ، تقدیر اورمقدر کیا ہے؟ ان الفاظ کے معنی کیا ہیں ؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 58161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 755-750/L=6/1436-U اللہ کے علم میں کائنات کی ہرچیز کے بارے میں ایک نقشہ ہے کہ اس کا ظہور اس طرح ہوگا اسی کا نام تقدیر ہے، اسی معنی میں مقدر اور قسمت کا لفظ بولا جاتا ہے، واعلم أن مذہب أہل الحق إثبات القدر ومعناہ أن اللہ تبارک وتعالی قدّر الأشیاء في القدم وعلم سبحانہ أنہا ستقع في أوقات معلومة عندہ سبحانہ وتعالی وعلی صلحات مخصوصة فہي تقع علی حسب ما قدرہا سبحانہ وتعالی (شرح مسلم للنووي: ۱/۲۷) واضح رہے کہ تقدیر کامسئلہ بے حد نازک اور باریک ہے، ہماری عقلیں اس لائق نہیں کہ اس کی پوری حقیقت سمجھ سکیں۔اس لیے اس کے بارے میں غور و خوض سے گریز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند