• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58152

    عنوان: سنی کے معنی کیا ہے؟کیا مذہب اسلام امت کو مختلف فرقوں میں فرق کرنے کی اجازت دیتاہے؟

    سوال: سنی کے معنی کیا ہے؟کیا مذہب اسلام امت کو مختلف فرقوں میں فرق کرنے کی اجازت دیتاہے؟

    جواب نمبر: 58152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 590-605/L=5/1436-U

    ”سنی“اہل سنت والجماعت کا مخفف ہے، اہل سنت والجماعت سے مراد وہ لوگ ہیں جنھوں نے اس طریقے کو اختیار کیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب تھے: أہل السنة والجماعة: ہم الذین التزموا طریق السنة التي کانت علیہا الصحابة رضي اللہ عنہم قبل بدو البدعات (التعریفات الفقہیہ آخر قواعد الفقہ: ۱۹۷) واضح رہے کہ آج کل اہل بدعت نے اپنے لیے یہ نام تجویز کرلیا ہے، یہ ان کی اصطلاح جدید ہے، جو لوگ اہل سنت والجماعت کے طریقے پر ہیں وہ صحیح راستے پر ہیں اس کے علاوہ جنھوں نے اس طریقے سے عدول کیا وہ راست سے منحرف ہوگئے اور گمراہ ہوئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند