عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 58063
جواب نمبر: 58063
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 440-453/H=6/1436-U یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ اللہ ہرجگہ موجود ہے؛ لیکن ہرجگہ موجود ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کوئی جسم ہیں، جو ہَوا کی طرح ہرجگہ پھیلا ہوا اور بھرا ہوا ہو؛ کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کا مکان کے ساتھ مقید ہونا اور مجسم ہونا لازم آتا ہے جس سے ذاتِ باری تعالیٰ منزہ اور مبرا ہے، بس اللہ سب کے ساتھ ہے اور سب کے نزدیک ہے اور سب کو محیط ہے؛ لیکن کیفیت اس کے قرب ومعیت اور احاطے کی ہم نہیں سمجھ سکتے، یہی حضرات سلف کا موقف ہے، نیز یہ مسئلہ نازک ہے اس میں زیادہ غور وخوض نہیں کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند