• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57886

    عنوان: حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں ” کلمتہ اللہ “ کا کیا مطلب ہے؟

    سوال: حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں ” کلمتہ اللہ “ کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 57886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 286-272/H=4/1436-U مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مادّ ی اسباب کے واسطہ کے بغیر کلمة ”کن“ سے پیدا ہوئے ہیں، مزید تفصیل کے لیے حضرت اقدس الحاج مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی کی کتاب ”تفسیر معارف القرآن“ ج۲ ص۶۱۶ ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند