• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57775

    عنوان: کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں امام مہدی کے ظہور کی کوئی علامت ہے؟

    سوال: میں پاکستان سے عاطف ہوں، میں پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں امام مہدی کے ظہور کی کوئی علامت ہے؟یہ بات کس حد تک درست ہے کہ دنیا ختم ہونے سے پہلے امام مہدی تشریف لائیں گے؟

    جواب نمبر: 57775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 662-672/L=6/1436-U

    قربِ قیامت حضرت امام مہدی دنیا میں تشریف لائیں گے، بلکہ حضرت امام مہدی کا ظہور قربِ قیامت کی ایک نشانی ہے، نیز احادیث مبارکہ میں آپ کے ظہور کی چند مخصوص علامات کا تذکرہ ہے جو حسب ذیل ہیں: (۱) آپ چالیس سال کی عمر میں امام مہدی بن کر ظاہر ہوں گے اور سات یا نو سال حکومت کریں گے۔ (۲) حرم شریف میں رکن اور مقامِ ابراہیم کے درمیان آپ کے ہاتھ پر بیعت خلافت لی جائے گی، اور آپ ساری دنیا میں عدل وانصاف فرمائیں گے۔ (۳) آپ نصاریٰ سے جنگ کریں گے۔ (۴) آپ کے دور میں دجال کا خروج ہوگا ارو آپ دجال کا مقابلہ کریں گے۔ (۵) آپ ہی کے دور میں حضرت عیسی علیہ لاسلام نزول فرمائیں گے، اور نزول کے بعد آپ دو سال تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معیت میں رہیں گے۔ (۶) آپ ستر ہزار کے لشکر کو لے کر قسطنطنیہ کو فتح کریں گے، ان کے علاوہ اور بھی بہت سی نشانیاں احادیث مبارکہ میں حضرت امام مہدی کے ظہور سے متعلق وارد ہوئی ہیں، عن عبد اللہ بن الحارث قال یخرج المہدی وہو ابن أربعین سنة کأنہ رجل من بني إسرائیل (العرف الوردي ص: ۲۷، ط مفتی الہی بخش) إن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: یکون اختلاف عند موت خلیفة فیخرج رجل من أہل المدنیة ہاربًا إلی مکة فیاتیہ ناس من أہل مکة فیخرجونہ وہو کارہ فیبایعونہ بین الرکن والمقام (أبو داوٴد، کتاب المہدی: ۲/۵۸۹) أخرج ابن أبي شیبة عن ابن سیرین قال: المہدي من ہذہ الأمة وہو الذي یومّ عیسی ابن مریم علیہ السلام (العرف الوردي ص: ۱۴ ط: مفتی الہی بخش) عن أبي سعید عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال تملأ الأرض ظلمًا وجورا فیقوم رجل من عترتي فیملأہا قسطًا وعدلاً یملک سبعًا أو تسعًا (العرف الوردي: ص۱۰، ط: مفتی الہی بخش)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند