عنوان: غیر مقلد کہتے ہیں کہ علمائے دیوبند کا عقیدہ درست نہیں ہے، وہ کلیات امدادیہ صفحہ نمبر 18, 19, 36 ,37 اور امدادالمشتاق 62 کے حوالے دیتے ہیں۔میں نے ان کو بہشتی زیور کا عقیدہ کا بیان ․․․․پڑھنے کے لیے کہا ہے ، لیکن وہ لوگ مذکورہ بالا حوالے ہی دیتے ہیں۔
سوال: ایک غیر مقلد نے مجھے واٹس اپ گروپ میں شامل کیا ہے، اس میں میں نے دیکھا کہ وہ آزادی سے مسلک امام ابوحنیفہ اور تقلید کی تردید کرتے ہیں، اہل سنت والجماعت سے بہت سے لوگ اس گروپ میں شامل ہیں، ان لوگوں کی باتوں سے مجھے محسوس ہوا ہے کہ وہ لوگ متأثر ہوگئے ہیں اور گمراہ ہوگئے ہیں، میرے پاس کتابیں ہیں جیسے دلائل نماز ․․․حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ خان، مفتاحی، اور تقلید شرعی کی ضرورت ․․․حضرت مولانا مفتی سید ابو رحیم صاحب لاپوری۔ میں نے ان کے سوالوں کا جواب دیاہے اور کتابوں سے کچھ صفحات بھی بھیجے ہیں۔
لیکن کچھ سوالات ایسے ہیں جن کا میں جواب نہیں دے سکا۔
(۱) وہ کہتے ہیں کہ علمائے دیوبند کا عقیدہ درست نہیں ہے، وہ کلیات امدادیہ صفحہ نمبر 18, 19, 36 ,37 اور امدادالمشتاق 62 کے حوالے دیتے ہیں۔میں نے ان کو بہشتی زیور کا عقیدہ کا بیان ․․․․پڑھنے کے لیے کہا ہے ، لیکن وہ لوگ مذکورہ بالا حوالے ہی دیتے ہیں۔
(۲) وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث کتاب المعجم الاوسط ، حدیث نمبر 8715 ․․․ طبرانی ․․․․․․․میں تقلید سے منع فرمایا ہے۔
جواب نمبر: 5761301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 614-613/L=6/1436-U
(۱) علمائے دیوبند کا عقیدہ درست نہیں اس کی ان سے دلیل طلب کریں کس وجہ سے وہ ایسا الزام لگاتے ہیں، اس کی صراحت کتابوں کی عبارت وحوالہ کے ساتھ کریں وہ کون سا ایسا غلط عقیدہ ہے جس کو علمائے دیوبند کی جماعت مانتی ہے، اور وہ قرآن وحدیث کے خلاف ہے۔ (۲) کتاب المعجم الاوسط جس کا وہ حوالہ دے رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقلید سے منع کیا ہے ان سے مکمل عبارت طلب کرکے روانہ کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند