• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57533

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا امام ماتریدی کا عقیدہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے عقیدے سے ما خوذ تھا یا انہوں نے خود عقیدے کے باب میں تصنیف کیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا امام ماتریدی کا عقیدہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے عقیدے سے ما خوذ تھا یا انہوں نے خود عقیدے کے باب میں تصنیف کیا؟

    جواب نمبر: 57533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 259-224/Sn=4/1436-U امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ (۸۰-۱۵۰) کے عقائد وہی تھے جو جمہور اہل سنت والجماعت کے ہیں اور امام ماتریدی رحمہ اللہ (متوفی ۳۳۳ھ) اہل السنة والجماعت کے ترجمان تھے، انھوں نے جمہور اہل السنة والجماعة کے عقائد کو مدلل کرکے فن کی شکل دیدی اوراس موضوع پر باضابطہ تصنیف کیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند