• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57072

    عنوان: کیا شیطان اور جنات چھوٹے بچہ کا جان نکال سکتاہے؟ کیا اللہ نے شیطان کو اتنا پاور دیا ہے؟

    سوال: کیا شیطان اور جنات چھوٹے بچہ کا جان نکال سکتاہے؟ کیا اللہ نے شیطان کو اتنا پاور دیا ہے؟ براہ کرم، اللہ کے واسطے مجھے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 217-267/L=3/1436-U

    روح قبض کرنے پر حضرت عزرائیل علیہ السلام مامور ہیں اور وہی روح قبض کرتے ہیں؛ البتہ جنات اس کا سبب بن سکتا ہے،مثلاً گلا دبادے یا کوئی اورعمل کردے جس سے روح نکل جائے، جس طرح انسان دوسرے کو کسی آلہ وغیرہ سے قتل کردیتا ہے جو اس کی جان نکلنے کا سبب بن جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ صرف بچے کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ بڑوں کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند