عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 55530
جواب نمبر: 55530
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1386-1403/N=12/1435-U اس سلسلہ میں سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم: شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ کا نقطہٴ نظر مجھے معلوم نہیں، البتہ ۱۳۳۵ھ میں حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارن پوری نور اللہ مرقدہ نے علمائے حرمین کے ۲۶/ سوالات کے جواب میں علمائے دیوبند کے جو عقائد واضح کیے تھے اُن میں حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عقیدہ بھی آیا ہے اوراس تحریر پر ہندوستان کے اکابر علما کے علاوہ حرمین شریفین کے اکابر علماء کی بھی تائیدات وتصدیقات ہیں، اس میں عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت یہ آئی ہے کہ مرنے کے بعد برزخی حیات تو ہرانسان کو حاصل ہوتی ہے،اس میں عام ایمان والوں کو بھی تخصیص نہیں ہے بلکہ اس میں سب انسان شامل ہیں اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیائے کرام علیہم الصلاة والسلام کو عالم برزخ میں جو حیات حاصل ہے وہ دنیوی حیات کے مانند ہے۔ (تفصیل المہند علی المفند میں دیکھیں)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند