• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 55527

    عنوان: حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک امتی ہوں گے ، کیا وہ نبی نبی نہیں ہوں گے۔

    سوال: حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک امتی ہوں گے ، کیا وہ نبی نبی نہیں ہوں گے۔

    جواب نمبر: 55527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1753-1478/B=11/1435-U کسی نبی کو نبوت ملنے کے بعد اس سے نبوت سلب نہیں کی جاتی ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے ان کی نبوت قائم رہتی ہے، اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت بھی کبھی ختم نہ ہوگی۔ ہاں جب وہ قرب قیامت میں تشریف لائیں گے تو ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے تابع ہوکر احکام اپنائیں گے اور فیصلے کریں گے۔ امتی ہونے کا یہی مطلب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند