• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 54438

    عنوان: جمعہ یا رمضان المبارک میں موت

    سوال: رمضان المبارک یا جمعہ میں کسی فاسق مسلمان کی موت ہو تو کیا وہ شخص قیامت تک کے عذاب قبر سے محفوظ رہے گا یا صرف جمعہ ورمضان کے ایام تک۔ ان ایام میں کافر کی موت کا کیا مسئلہ ہے؟

    جواب نمبر: 54438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1112-874/D=10/1435-U اگر کسی فاسق مسلمان کی موت رمضان المبارک یا جمعہ میں ہوجائے تو اس کو ہلکا عذاب ہوگا اس کے بعد قیامت تک مرتفع ہوجاتا ہے اور وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا، اور اگر کسی کافر کی موت ان ایام میں ہوجائے تو اس سے صرف رمضان المبارک اور جمعہ میں عذاب مرتفع ہوگا، رمضان وجمعہ گزرنے کے بعد پھر اس پر عذاب ہوگا اور اگلا رمضان وجمعہ آنے پر پھر اس سے عذاب اٹھالیا جائے گا، اور یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ یہی تمام اہل السنة والجماعة کا عقیدہ ہے، چنانچہ رد المحتار میں ہے: قال أہل السنة عذاب القبر حق وسوٴال نکیر ومنکر حق وضغطة القبر حق لکن إن کان کافرا فعذابہ یدوم إلی یوم القیامة ویرفع عنہ یوم الجمعة وشہر رمضان․․․ والعاصي یعذب ویضغط لکن ینقطع عنہ العذاب یوم الجمعة ولیلتہا ثم لا یعود، وإن مات یومہا أو لیلتہا یکون العذاب ساعة واحدة وضغطہ القبر ثم یقطع(رد المحتار ج۳ ص۴۴ مکتہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند