عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 54302
جواب نمبر: 54302
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1175-1175/M=10/1435-U روضہٴ اقدس پر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگی جاسکتی ہے اور نفس دعا ہاتھ اٹھائے بغیر بھی کی جاسکتی ہے، اگر ہاتھ اٹھاکر مانگنی ہو تو قبلہ رو ہوکر کرلے تاکہ یہ شبہ نہ ہو کہ صاحب روضہ سے دعا مانگ رہا ہے، روضہ پر کھڑے ہوکر اس طرح دعا کرنے میں حرج نہیں کہ اے اللہ کے رسول ہم تیرے روضے پر حاضر ہیں، ہمارے سلام کو قبول فرمالیجیے اور بروز قیامت ہماری سفارش کردیجئے، اس کے بعد والا جملہ (دنیا وآخرت کی مشکلات دور کردیجیے) اس طرح نہ کہے۔ روضہ پر درود وسلام پیش کرنا افضل عمل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند